۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/ نماز عید فطر در تبریز

حوزہ / تبریز میں خطیبِ نماز جمعہ نے کہا: یقیناً مغربی طاقتوں سے ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی نمائندے جو کہ بہادر اور انقلابی ایرانی عوام کے فرزند ہیں، ان شیطانی طاقتوں کے ناجائز مطالبات کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور ایران پر سے مکمل پابندیاں ہٹانے سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی آذربائیجان رہبر معظم کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین محمدعلی آل هاشم نے تبریز میں عید الفطر کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ کی نفسیاتی جنگ دراس جمہوری اسلامی ایران کے عوام کی رائے عامہ کے مقابلہ میں ہے: ویانا میں ہو رہے مذاکرات کا سلسلہ کچھ عرصہ سے متوقف ہے، ایرانی خارجہ پالیسی کے حکام کے مطابق تکنیکی مسائل کو مکمل طور پر بیان کر دیا گیا ہے اور مذاکرات میں شامل دیگر اراکین کے لیے اس میں کوئی ابہام باقی نہیں رہا اور اب صرف یہ امریکی بہانے ہی ہیں جو کامیاب معاہدے تک پہنچنے میں سب سے اہم رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا: مذاکرات پر بہت زیادہ زور دینے کی کوشش کرنا اور بازار خصوصاً زرمبادلہ اور سونے کی منڈیوں کو ویانا کے اجلاسوں میں مطرح کیا جانا اور ان مذاکرات کو غلط طور پر بڑھاوا دینا دشمن کے اوچھے حربوں میں سے ایک ہے جبکہ الحمد للہ ہمارے اسلامی نظام اور انقلابی حکومت نے ان پابندیوں کے خاتمے کے لیے بات چیت کو اپنا سب کچھ سمجھنے کے بجائے ان ناجائز پابندیوں کو بے اثر کرنے کو اپنی اہم حکمت عملی بنا لیا ہے۔

تبریز کے امام جمعہ نے کہا: یقیناً مغربی طاقتوں سے ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی نمائندے جو کہ بہادر اور انقلابی ایرانی عوام کے فرزند ہیں، ان شیطانی طاقتوں کے ناجائز مطالبات کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور ایران پر سے مکمل پابندیاں ہٹانے سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بیانات کے دوران اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہ عید الفطر اسلام میں ایک مقدس دن ہے اور عظیم اسلامی اعیاد میں سے ایک ہے، کہا: عید الفطر انسانوں کی بیداری اور آگاہی کا دن ہے، عید الفطر انعام الہی حاصل کرنے کا دن ہے اور مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .